Sunday, March 30

Tag: آرٹیکل 6، کاربن مارکیٹوں کو فعال بنانے اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے

آرٹیکل 6، کاربن مارکیٹوں کو فعال بنانے اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

آرٹیکل 6، کاربن مارکیٹوں کو فعال بنانے اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے

اسلام آباد(کامران راجہ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کاربن ٹریڈنگ اور موسمیاتی لچک میں خطے کا رہنما بننے کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی حکومت، صوبائی اداروں اور قانون ساز اسمبلیوں کے ساتھ مل کر آرٹیکل 6 پر عمل درآمد اور مقامی شراکت داری کو فروغ دینے کےلئے کوشاںہے۔ آرٹیکل 6، کاربن مارکیٹوں کو فعال بنانے اور پائیدار ترقی کے لئے لچک کی بنیاد رکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور ڈنمارک کے سفارت خانے کے اشتراک سے پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کی آپریشنلائزیشن کے موضوع پر ایک پالیسی مکالمے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے آذربائیجان میں منعقدہ سی او پی 29 کے دوران پاکستانی وفد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو نمایاں پذیرائی ملی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کاربن ٹریڈن...