Tuesday, October 7

Tag: آئندہ 2 سے 3 روز مون سون جاری رہے گا، چیئرمین این ڈی ایم اے

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے

اسلام آباد 11 ستمبر2025 (کامران راجہ): وفاقی وزیر برائے توانائی و موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہمراہ سیلاب کی صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو اس کے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ آئندہ خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے جا سکیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ مون سون کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہوں گی تاکہ عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ اور نارووال میں حالیہ بارشوں نے شدید تباہی مچائی جبکہ سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پنجاب، خ...