پاکستان کی ڈی آر سی (DRC) پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت، تنازع کے پرامن حل پر زور
اقوام متحدہ، 21 فروری2025 (نوشین) : پاکستان نے کہا ہے کہ ڈی آر سی (جمہوریہ کانگو) پر اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جمہوریہ کانگو کی خودمختاری، آزادی، وحدت اور جغرافیائی سالمیت کے پختہ عزم کی توثیق کرتی ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو برقرار رکھتی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی بڑھ کر، یہ قرارداد افریقی یونین اور دیگر ذیلی علاقائی تنظیموں کی قیادت میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی علاقائی کوششوں اور اعلیٰ سطحی اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے اور ان کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام فریقین سے توقع رکھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس قرارداد کی شقوں اور اپنی متعلقہ ذمہ داریوں پر حقیقی اور بروقت عمل درآمد کریں۔
سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کئی ہفتوں سے مشرقی ...







