پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سنٹرل سٹوڈیو متعارف کروادیا
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سنٹرل سٹوڈیو متعارف کروادیا، فٹبال ہائوس میں قائم کی جانے والی اس سہولت سے ایک ایسا تخلیقی اور پیشہ ورانہ ماحول بنایا گیا ہے جہاں فٹبال برادری کی دلچسپی کا بہترین مواد تیار کیا جاسکے گا، سٹوڈیو کی مدد سے شائقین، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، میڈیا کو ایک دوسرے سے جڑے رہنے کیلئے ایک مرکز میسر آئے گا، یہاں میڈیا انفلو انسرز کو اعلیٰ معیار کی ویڈیوز، انٹرویوز اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا مواد تیار کرنے کی ہر ممکن سہولت فراہم ہوگی، لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فٹبال کنٹینٹ اسٹوڈیو کھیل سے متعلق معاملات کو قابل رسائی اور پرکشش بنانے کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے، ہم ایک ایسی جگہ فراہم کر رہے ہیں جہاں فٹبال کے پرجوش مداحوں، کھلاڑیوں، رپورٹرز کو پیشہ ورانہ ماحول ملے گا۔پاکستان فٹبال میں یہ ایک نیا باب ہے، سٹوڈی...









