Saturday, September 19

پاکستان ٹائمز

ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی 2026 میں پاکستان کی شاندار شرکت، پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی سطح پر بھرپور نمائندگی
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی 2026 میں پاکستان کی شاندار شرکت، پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی سطح پر بھرپور نمائندگی

نیویارک، 29 جولائی 2026(نوشین): پاکستان نے شمالی امریکہ کی معروف بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش ٹیکس ورلڈ نیویارک سٹی 2026 میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جو نیویارک کے جیکب کے۔ جاوٹس کنونشن سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور تجارتی و سرمایہ کاری مشیر عدنان محمود اعوان کے ہمراہ کیا۔ پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے نیویارک میں پاکستان کے قونصل خانے کے تجارتی و سرمایہ کاری شعبے کے تعاون سے کیا ہے۔ پویلین میں پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات، ملبوسات، گھریلو ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور دیگر برآمدی مصنوعات کی اعلیٰ معیار کی نمائش کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان ...
پاکستان کا یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کا یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور

اقوامِ متحدہ، 27 جولائی 2026(نوشین):پاکستان نے یوکرین میں جاری تنازع کے مسلسل شدت اختیار کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے پر حملے نہ صرف ناقابلِ قبول انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں بلکہ عالمی غذائی اور توانائی کے تحفظ کو بھی متاثر کر رہے ہیں، جس کے سب سے زیادہ منفی اثرات ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہو رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے شہریوں، شہری بنیادی ڈھانچے اور انسانی امداد فراہم کرنے والے اداروں کو پہنچنے والے نقصان کی شدید مذمت کی اور تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کریں۔ مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں اور دیرپا امن صرف سنجیدہ، مسلسل اور ب...
پی سی بی نے “ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز” سیزن ٹو کا اعلان کر دیا
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پی سی بی نے “ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز” سیزن ٹو کا اعلان کر دیا

لاہور20جولائ 2026(کامران راجہ): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے "پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز" کے دوسرے سیزن (2026-27) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے سینئر جنرل مینیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی اسامہ شارون اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سکول کرکٹ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد دوسرے سیزن کو مزید وسعت دی گئی ہے تاکہ ملک بھر سے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔ حکام کے مطابق پہلے سیزن میں 39 اضلاع کے سکولوں نے حصہ لیا تھا، جبکہ دوسرے سیزن میں 100 اضلاع کے سکول شریک ہوں گے۔ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز 2026-27 میں ملک بھر سے مجموعی طور پر 1,200 سکول حصہ لیں گے۔ پی سی بی کے مطابق سکولوں کے ٹریننگ کیمپ 10 اگست سے شروع ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے کی...
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب
Climate Change, Latest, پاکستان ٹائمز

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب

شی زانگ، چین، 19 جولائ :(کامران راجہ)2026 وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے چین کے شی زانگ خودمختار خطے کے دورے کے دوران پانچویں چائنا شی زانگ ٹرانس ہمالیہ فورم برائے بین الاقوامی تعاون سے خطاب کیا۔ فورم میں مختلف ممالک کے پالیسی سازوں، ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور ہمالیائی خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ فورم نہ صرف مشترکہ تہذیب، ثقافت، تنوع، سیاحت اور باہمی دوستی کا جشن ہے بلکہ انسانیت اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی ہے۔ انہوں نے حکومتِ چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر اچھے اور مشکل وقت میں پاکستان کا دوست رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور چین کے درمیان ہ...
مندوبین کی جانب سے پاکستان کی گرمجوشی، موثر تنظیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی بڑے پیمانے پر پذیرائی
Latest, پاکستان ٹائمز

مندوبین کی جانب سے پاکستان کی گرمجوشی، موثر تنظیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی بڑے پیمانے پر پذیرائی

اسلام آباد۔13جولائی (کامران راجہ):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین کے بارے میں نویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کی جانب سے پاکستان کی گرمجوشی، موثر تنظیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا، انہوں نے اس اجتماع کو تعاون کو مضبوط بنانے اور سیاسی طاقت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔یہاں وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی دو روزہ وزارتی کانفرنس میں مسلم دنیا کے وزراء، اعلیٰ حکام اور او آئی سی کے نمائندوں، بین الاقوامی تنظیموں اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے عالم اسلام میں خواتین کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر غور و خوض کرنے اور مشترکہ پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شام کی وزیر برائے سماجی امور و محنت ہند کباوت نے اپنے دورہ پاکستان کو ی...
اسلامی تعاون تنظیم کی دو روزہ 9 ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر ہوگئی، پاکستان نے آئندہ دو سال کے لئے او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی سربراہی سنبھال لی
Latest, پاکستان ٹائمز

اسلامی تعاون تنظیم کی دو روزہ 9 ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر ہوگئی، پاکستان نے آئندہ دو سال کے لئے او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی سربراہی سنبھال لی

اسلام آباد۔13جولائی (کامران راجہ):اسلامی تعاون تنظیم کی دو روزہ 9 ویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پاکستان نے آئندہ دو سال کے لئے او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی سربراہی سنبھال لی۔ کانفرنس سے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ، اسلامی تعاون تنظیم کے عہدیداروں اور دیگر غیر ملکی مندوبین نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی بخیت، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے آئندہ دو سال کے لئے او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی سربراہی سنبھا...
موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، تین مسروقہ موٹرسائیکل برآمد
Latest, پاکستان ٹائمز

موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، تین مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

 اسلام آباد24 جون 2026(کامران راجہ):: تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی ندیم طاہر اوراے ایس  آئی اظہر ہمدانی  ، نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے قلیل مدت میں کارروائی مکمل کی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دورانِ تفتیش اور نشاندہی پر ملزم کے قبضے سے تین (03) مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے جوڈیشل حوالات منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس سے وابستہ دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خل...
ایف آئی اے لاہور زون کا حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Latest, پاکستان ٹائمز

ایف آئی اے لاہور زون کا حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 لاہور، 22 مئی 2026 (کامران راجہ): ایف  آئی  اے لاہور زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی  ایکسچینج  میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔...
پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس آسٹریلیا میں “بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” قرار
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس آسٹریلیا میں “بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” قرار

  راولپنڈی، 6 مئی 2026:(کامران راجہ):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آسٹریلین رائل ملٹری کالج (RMC) ڈنٹرون نے پاکستان آرمی کے کیڈٹ سردار ارسام عباس (پی ایم اے 152 لانگ کورس) کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر “اوور آل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ” قرار دیا ہے۔ یہ تقریب 5 مئی 2026 کو کینبرا میں منعقد ہوئی۔ یہ اعزاز اس غیر ملکی کیڈٹ کو دیا جاتا ہے جو تربیت کے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ یہ کامیابی پاک فوج کی جونیئر قیادت کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، عزم اور بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ کمیشننگ پریڈ کا جائزہ آسٹریلوی چیف آف آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے لیا۔ تقریب میں سفارتی عملے کے ارکان، کینبرا میں پاکستان کے ہائی کمشنر، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ اور آسٹریلین ڈیفنس فورس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دیری...
پاک-امریکا تجارتی تعاون کے فروغ پر زور، وزیر تجارت کی امریکی نائب نمائندہ سے ورچوئل ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

پاک-امریکا تجارتی تعاون کے فروغ پر زور، وزیر تجارت کی امریکی نائب نمائندہ سے ورچوئل ملاقات

 اسلام آباد، 6 مئی 2026(کامران راجہ):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ڈپٹی امریکی نمائندہ تجارت رک سوئٹزر سے ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں پاک-امریکا دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکی نمائندہ تجارت رک سوئٹزر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور عالمی تجارت میں پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار عالمی شراکت دار کے طور پر امن کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ایک متوازن، باہمی فائدہ مند اور مستقبل پر مبنی تجارتی فریم ورک ناگزیر...