ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹائٹل دوڑ 9 روز کے وقفے کے بعد ہفتے کے روز سے شروع۔
اسلام آباد(کامران راجہ):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی پشاور زلمی کا مقابلہ ڈیوڈ وارنر کی کراچی کنگز سے ہوگا۔
پچھلے سال کی رنرز اپ ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی ہے۔ باقی پانچ ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز بالترتیب 13 اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو لازمی میچ جیتنے کے امکانات کا سامنا ہے۔
اتوار 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے اور پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ 19 مئی کو لیگ کے آخری میچ میں کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔
کوالیفائر، ایلیمینیٹر 1 اور 2 اور فائنل 21 سے 25 مئی تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 26 میچوں کے بعد محمد رضوان (363) حن...









