Tuesday, April 1

پاکستان ٹائمز

جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب اسلام میں منعقد ہوئ
Latest, پاکستان ٹائمز

جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب اسلام میں منعقد ہوئ

اسلام آباد 19 فروری 2025(کامران راجہ)پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز شاہ،جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ ان کی اہلیہ خدیجہ ندیم نے جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی اور ان کی اہلیہ آساکو اکاما ٹسوکو جاپان کے قومی دن اورجاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔اس دلکش تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان تھے۔ تقریب میں پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا، سابق وفاقی وزیر جمال شاہ، سابق وفاقی وزیر شیریں رحمن، ملیحہ لودھی سمیت مختلف ممالک کے معزز سفارت کار، سرکاری حکام، اور کاروباری و ثقافتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں جاپانی شہنشاہ نارو ہیٹو کی 65ویں سالگرہ کا کیک ...
اقوام متحدہ میں پاکستان کا پارلیمانی کردار کے ذریعے ایس ڈی جیز کے فروغ پر زور
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

اقوام متحدہ میں پاکستان کا پارلیمانی کردار کے ذریعے ایس ڈی جیز کے فروغ پر زور

اقوام متحدہ، 13 فروری (نوشین راجہ)2025: پاکستان نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمان کے زیادہ فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس میں قانون سازی کے ایسے اقدامات شامل ہیں جو ایس ڈی جیز کی ترویج کریں، شواہد پر مبنی اور شفاف بجٹ مختص کرنے کو یقینی بنائیں اور حکومتی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے جوابدہی کا مؤثر نظام فراہم کریں۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ بین البرلمانی یونین (IPU) سماعت کے دوران "ایس ڈی جیز کے گہرے چیلنجز: سیاسی عزم کو متحرک کرنا" کے عنوان سے قومی بیان دیتے ہوئے سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ غربت اور بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ترقی پذیر ممالک خوراک، ایندھن اور مالی بحران کے مثلثی چیلنجز سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات ان مشکلات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقعی، 2030 کا ایجنڈا ایک 'خطرے' میں ہے۔سی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یمن کے سیاسی و انسانی بحران کے حل کے لیے قابلِ عمل روڈ میپ کا مطالبہ
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یمن کے سیاسی و انسانی بحران کے حل کے لیے قابلِ عمل روڈ میپ کا مطالبہ

اقوام متحدہ، 13 فروری (نوشین راجہ) 2025:پاکستان نے یمن میں ملک گیر جنگ بندی اور ایک منظم سیاسی عمل کے لیے ایک قابلِ عمل روڈ میپ کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو نہ صرف جاری بحران کا خاتمہ کرے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یمن کو درپیش سنگین اقتصادی و انسانی چیلنجز کا بھی مؤثر حل پیش کرے۔ پاکستان نے متنبہ کیا کہ فوجی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز اس تنازع کو مزید سنگین بنا دے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے مسئلے پر منعقدہ بریفنگ کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں جاری تنازع ایک کثیرالجہتی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کے عالمی سطح پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بحران کے مختلف پہلوؤں کے حل کے لیے مؤثر سفارت کاری اور اجتماعی ردعمل پر زور دیا۔ یمن میں "گیلکسی لیڈر" کے عملے کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے، پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ...
ایف آئی اے لاہور زون کی انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائیاں -دو مقدمات درج، 3 ملزمان گرفتار
Latest, پاکستان ٹائمز

ایف آئی اے لاہور زون کی انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائیاں -دو مقدمات درج، 3 ملزمان گرفتار

لاہور 12 فروری 2025(کامران راجہ): ایف ائی اے لاہور زون کی بڑی کاروائیاں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ  ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان سادہ لو شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے  ملزمان کی شناخت غلام مرتضی، عبدالمعیز شوکت اور ساجد علی کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں شیخوپورہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم غلام مرتضی نے شہری کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر پچاس لاکھ روپے بٹورے۔ ملزمان عبدالمعیز شوکت اور ساجد علی ایجوکیشن کنسلٹنسی کی آڑ میں بغیر لائسنس اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے کاروبار میں ملوث۔ ملزمان برامد ہونے والے پاسپورٹس, دیگردستاویزات کی بابت حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا اغاز ، دیگر کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری۔ گرفت...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد12 فروری 2025 (کامران راجہ): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں تحریک انصاف کے گرفتار رکن قومی اسمبلی میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر سمیت دیگر اہم پارلیمانی امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ میاں غوث کو اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کی اجازت دی جائے اور انہیں واپس جانے نہ دیا جائے۔ اپوزیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طور پر انجام دے سکیں۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا کہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس انکے لیے تمام ممبران قومی اسمبلی برابر ہیں اور وہ اپوزیشن اور حکومتی ممبران سے اچھے تعلقات رویے کے خواہاں ہیں اور حکومت اور اپوزیشن کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، مگر اپو...
پناہ کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں غیر متعدی بیماریاں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے متعلق سیشن کا انعقاد
Latest, پاکستان ٹائمز

پناہ کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں غیر متعدی بیماریاں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے متعلق سیشن کا انعقاد

12 فروری2025(کامران راجہ): بڑھتی ہوئی این سی ڈیز کی تباکاریوں سے عوام کو بچانے کیلئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اور یہ بڑھتی ہوئی این سی ڈیز کا تسلسل مستقبل قریب میں پاکستان کے صحت کے نظام کے لیے ایٹم بم ثابت ہوگا۔ صحت عامہ کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔  پناہ کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں غیر متعدی بیماریاں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے متعلق سیشن کا انعقاد۔ بڑھتی ہوئی غیر متعدی بیماریاں پاکستان کا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے،جس کی وجہ سے لاکھوں افراد ذیابیطس، موٹاپے، دل کی بیماری، گردے کی بیماریوں اور بعض قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں 60 فیصد اموات ان غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی کھپت اس قومی صحت کی ہنگامی صورتحال میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ غیر صحت بخش خوراک کا استعمال ہے، جن میں سرِفہرست الٹرا...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلافازیکاس کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلافازیکاس کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد12 فروری 2025(کامران راجہ): پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کی وسیع مواقع موجود ہیں. پاکستان اور ہنگری کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گا. پاکستان-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مزید متحرک اور فعال بنایاجائےگا ہنگری کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کا اجراء قابلِ تحسین ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کے متوقع دورہ ہنگری سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہنگری کے سفیربیلافازیکاس ہنگری پاکستان کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے-...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔

اسلام اباد 12 فروری 2025(کامران اجہ): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ خواتین نے معاشرے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ خواتین جتنی بااختیار ہونگی معاشرہ اتنا ہی زیادہ ترقی کرے گا۔ ہماری زندگیوں میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ میں جب پہلی بار پارلیمنٹ میں آیا تھا اس وقت اور آج میں بہت فرق ہے۔ خواتین پارلیمانی کاکس کے قیام کیلئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں قانون سازی میں خواتین نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ایوان میں خواتین اراکین کی حاضری سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ خواتین ممبران قومی اسمبلی تیاری کے ساتھ قومی اسمبلی کے کاروائی میں حصہ لیتی ہیں۔ خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہمیشہ سب سے بڑھ کا کام کیا ہے۔ خو...
سپارکو کی علم و اگاہی وین کا مقصد نئ نسل تک خلا کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

سپارکو کی علم و اگاہی وین کا مقصد نئ نسل تک خلا کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے

اسلام اباد 12 فروری 2025,(کامران راجہ): اسلام آباد ماڈل سکول فارگرلز کوٹ ہتھیال میں خلا میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا گیا۔ سپارکو کی سپیس ایجوکیشن اینڈ اویئرنس ڈرائیو سپارکو کی ٹیم نے خلائی وین کے ساتھ سکول کا دورہ کیا۔ اس تقریب میں خلائی سائنس کی سرگرمیاں شامل تھیں جن میں معلوماتی لیکچرز، ٹیلی سکوپ ویونگ، اور ہینڈ آن سٹیم پروجیکٹ شامل تھے۔ اس تقریب میں طلباء کے جدید خلائی ماڈلز کی نمائش کی گئی، جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنس کے لیے جذبے کو اجاگر کرتے ہیں۔ سپارکو کی علم و اگاہی وین کا مقصد نئ نسل تک خلا کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے۔ آج کے دن  آئ ایم ایس جی کے دورے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو خلائی تحقیق اور سٹیم  شعبوں میں کیریئر بنانے کے لیے حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانا تھا...
پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی/مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی/مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ

اقوام متحدہ، 10 فروری 2025 (کامران راجہ):– پاکستان ملک کے اندر داعش (ISIL-K) کی بھرتی کے کسی بھی الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے' بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے بڑھتے ہوئے دہشت گرد خطرے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں دو درجن سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں اور یہ ملک داعش (ISIL-K) کی بھرتی اور سہولت کاری کا "مرکزی مرکز" ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی حالیہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے۔ آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ "دہشت گردی کے اقدامات کے باعث بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات" کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر منیر اکرم نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو یاد دلایا کہ داعش، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا خطرہ نہ صرف افغانستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے اور اس ...