دل اور اس سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہمیں صحت مند طرز زندگی اپنانا ہو گا۔
پاکستان میں دل اور دیگر غیر متعدی بیماریوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ چالیس فیصد سے زیادہ بالغ پاکستانی موٹاپے کا شکار ہیں۔ دل کی بیماریوں سے پاکستان میں ہر ڈیڑھ منٹ کے بعد ایک شخص زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔ ان بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہمارا غیر صحت بخش طرز زندگی ہے۔ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے باقاعدگی سے پیدل چلنا، ایکسرسائز، چکنائی، نمک، اور چینی سے بنی ہو ئی اشیاء اور تمباکو نوشی سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ ان بیماریوں میں خوراک کا کردار بہت اہم ہے جیسے میٹھے کا زیادہ استعمال ان بیماریوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور میٹھے کا سب سے زیادہ استعمال میٹھے مشروبات کی صورت میں ہوتا ہے جس کے ایک چھوٹے گلاس میں 7سے9چمچ چینی موجود ہوتی ہے۔ میٹھے مشروبات کا استعمال دل، زیابیطس، گردوں کے امراض، موٹاپے، مختلف طرح کے کینسر اور دیگر غیر متعدی امراض کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ یہ بات ماہرین صحت ...








