خواجہ محمد آصف کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسلام آباد مارچ 06, 2025 (کامران راجہ): ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کو جمعرات کے روز "ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ" سے نوازا۔ خواجہ محمد آصف کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی ایتھوپیا اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات ہیں
خواجہ محمد آصف نے پاکستان میں ایتھوپین ایئر لائن شروع کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خواجہ محمد آصف نے ایتھوپیا کی طرف سے اس اعزاز پر ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور ایتھوپیا کے دو طرفہ تعلقات آج انتہائی مستحکم ہو چکے ہیں: خواجہ محمد آصف۔...