Wednesday, December 10

پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد12 فروری 2025 (کامران راجہ): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں تحریک انصاف کے گرفتار رکن قومی اسمبلی میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر سمیت دیگر اہم پارلیمانی امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ میاں غوث کو اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کی اجازت دی جائے اور انہیں واپس جانے نہ دیا جائے۔ اپوزیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طور پر انجام دے سکیں۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا کہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس انکے لیے تمام ممبران قومی اسمبلی برابر ہیں اور وہ اپوزیشن اور حکومتی ممبران سے اچھے تعلقات رویے کے خواہاں ہیں اور حکومت اور اپوزیشن کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، مگر اپوزی...
پناہ کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں غیر متعدی بیماریاں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے متعلق سیشن کا انعقاد
Latest, پاکستان ٹائمز

پناہ کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں غیر متعدی بیماریاں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے متعلق سیشن کا انعقاد

12 فروری2025(کامران راجہ): بڑھتی ہوئی این سی ڈیز کی تباکاریوں سے عوام کو بچانے کیلئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اور یہ بڑھتی ہوئی این سی ڈیز کا تسلسل مستقبل قریب میں پاکستان کے صحت کے نظام کے لیے ایٹم بم ثابت ہوگا۔ صحت عامہ کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔  پناہ کا ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں غیر متعدی بیماریاں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے متعلق سیشن کا انعقاد۔ بڑھتی ہوئی غیر متعدی بیماریاں پاکستان کا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے،جس کی وجہ سے لاکھوں افراد ذیابیطس، موٹاپے، دل کی بیماری، گردے کی بیماریوں اور بعض قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں 60 فیصد اموات ان غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی کھپت اس قومی صحت کی ہنگامی صورتحال میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ غیر صحت بخش خوراک کا استعمال ہے، جن میں سرِفہرست الٹرا پرو...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلافازیکاس کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہنگری کے سفیر بیلافازیکاس کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد12 فروری 2025(کامران راجہ): پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کی وسیع مواقع موجود ہیں. پاکستان اور ہنگری کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گا. پاکستان-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مزید متحرک اور فعال بنایاجائےگا ہنگری کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کا اجراء قابلِ تحسین ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کے متوقع دورہ ہنگری سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہنگری کے سفیربیلافازیکاس ہنگری پاکستان کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے-...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔
Latest, پاکستان ٹائمز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب۔

اسلام اباد 12 فروری 2025(کامران اجہ): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ خواتین نے معاشرے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ خواتین جتنی بااختیار ہونگی معاشرہ اتنا ہی زیادہ ترقی کرے گا۔ ہماری زندگیوں میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ میں جب پہلی بار پارلیمنٹ میں آیا تھا اس وقت اور آج میں بہت فرق ہے۔ خواتین پارلیمانی کاکس کے قیام کیلئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں قانون سازی میں خواتین نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ایوان میں خواتین اراکین کی حاضری سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ خواتین ممبران قومی اسمبلی تیاری کے ساتھ قومی اسمبلی کے کاروائی میں حصہ لیتی ہیں۔ خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہمیشہ سب سے بڑھ کا کام کیا ہے۔ خوات...
سپارکو کی علم و اگاہی وین کا مقصد نئ نسل تک خلا کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے
Latest, پاکستان ٹائمز

سپارکو کی علم و اگاہی وین کا مقصد نئ نسل تک خلا کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے

اسلام اباد 12 فروری 2025,(کامران راجہ): اسلام آباد ماڈل سکول فارگرلز کوٹ ہتھیال میں خلا میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا گیا۔ سپارکو کی سپیس ایجوکیشن اینڈ اویئرنس ڈرائیو سپارکو کی ٹیم نے خلائی وین کے ساتھ سکول کا دورہ کیا۔ اس تقریب میں خلائی سائنس کی سرگرمیاں شامل تھیں جن میں معلوماتی لیکچرز، ٹیلی سکوپ ویونگ، اور ہینڈ آن سٹیم پروجیکٹ شامل تھے۔ اس تقریب میں طلباء کے جدید خلائی ماڈلز کی نمائش کی گئی، جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنس کے لیے جذبے کو اجاگر کرتے ہیں۔ سپارکو کی علم و اگاہی وین کا مقصد نئ نسل تک خلا کے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے۔ آج کے دن  آئ ایم ایس جی کے دورے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو خلائی تحقیق اور سٹیم  شعبوں میں کیریئر بنانے کے لیے حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانا تھا...
پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی/مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی/مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ

اقوام متحدہ، 10 فروری 2025 (کامران راجہ):– پاکستان ملک کے اندر داعش (ISIL-K) کی بھرتی کے کسی بھی الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے' بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے بڑھتے ہوئے دہشت گرد خطرے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں دو درجن سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں اور یہ ملک داعش (ISIL-K) کی بھرتی اور سہولت کاری کا "مرکزی مرکز" ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی حالیہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے۔ آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ "دہشت گردی کے اقدامات کے باعث بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات" کے دوران، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر منیر اکرم نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو یاد دلایا کہ داعش، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا خطرہ نہ صرف افغانستان اور پاکستان بلکہ پورے خطے اور اس سے...
لیپ 2025 میں پاک-سعودی بزنس فورم، ڈیجیٹل تعاون میں تاریخی پیش رفت – شزا فاطمہ خواجہ، وزیر آئی ٹی
Latest, پاکستان ٹائمز

لیپ 2025 میں پاک-سعودی بزنس فورم، ڈیجیٹل تعاون میں تاریخی پیش رفت – شزا فاطمہ خواجہ، وزیر آئی ٹی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی شراکت داری کو مزید وسعت دی جا رہی ہے –“پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ، 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں– ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا ایک عہد ہے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) فورم جلد اسلام آباد میں ہوگا، عالمی سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت. “پاکستان سعودی وژن 2030 کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری چاہتا ہے. “ہم سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے فِن ٹیک، سائبر سیکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں. پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے سنہری موقع. پاکستان عالمی معیار کی ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہا ہے، سرمایہ کاروں کے لیے شاندار مواقع موجود ہیں “لیپ 2025 میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت، 100 سے زائد ٹیک کمپنیاں اور 1...
او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سمیت مقررین کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سمیت مقررین کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اقوام متحدہ، 5 فروری 2025(کامران راجہ): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور نیویارک میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام "کشمیری عوام کے لیے حق خودارادیت کے وعدے کو زندہ رکھنا" کے عنوان سے کشمیر یکجہتی دن کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مقررین نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ مقررین نے اس دیرینہ تنازعے کے حل پر زور دیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ یہ تقریب نیویارک میں واقع سفارت خانے کی عمارت میں منعقد ہوئی، جس میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے ارکان، طلبہ، ماہرین تعلیم، صحافی، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم آزاد جموں و کشمیر ظفر اقبال...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی

بتاریخ 05 فروری 2025(کامران راجہ): اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر گل سعودکے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.007 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔  ...
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر کارروائیاں
Latest, پاکستان ٹائمز

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر کارروائیاں

بتاریخ 02 فروری 2025(کامران راجہ): اے ایس ایف کی ایک ہی دن میں دو ائیرپورٹس پر تین بڑی کارروائیاں ۔ پہلی کارروائی میں اے ایس ایف عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر کے جوتوں سے 455 گرام چرس برآمد کی جبکہ دوسری کارروائی میں اسلام آباد سے بحرین جانے والی پرواز پر ایک خاتون مسافر کے جوتوں سے ہی 1.840 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی اور تیسری کارروائی بھی اسلام آباد ائیرپورٹ پر عمل میں آئی۔ اس کارروائی میں اے ایس ایف کے عملے نے اسلام اباد سے بحرین جانیوالی پرواز پر مسافر سے 6.172 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے دوبئی کے لیے سفر کررہے کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی ۔ اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز پر سفر کررہ...