امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے دل کھول کر تعاون کریں: مسعود خان
امریکہ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لیے دل کھول کر تعاون کریں: مسعود خانامریکہ میں پاکستانی سفیر مسعو د خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والی بدترین تباہی کے نتائج بھگت رہا ہے اور اسے عالمی برادری کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری ضرورتیں سنگین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ہے کہ امداد اور بحالی کے دو مراحل ختم ہو چکے ہیں۔ وہ ختم نہیں ہوئے ۔
پاکستان کے اعلیٰ مندوب نے پاکستان کے حوالے سے جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے مموقع پر امریکہ کے معروف میڈیا ادارے پبلک براڈکاسٹنگ سروس (پی بی ایس) کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور اسکے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور امریکہ جیسی ریاستوں کی مدد سے پاکستان جنیوا کانفرنس کے دوران مطلوبہ مالی معاونت حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے...









