Thursday, September 19

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آبادائیر پورٹ پر کارروائی

*ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی اسلام آبادائیر پورٹ پر کارروائی*

بتاریخ 15 اگست 2024 

اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانیوالے مسافر سے 2۔2 کلو گرام آئس اور ریاض جانے والے مسافر سے 680 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی جانے والے مسافر نے 2 کلوگرام سے زائد آئس مٹھائی کے ڈبے میں جبکہ ریاض کی پرواز پر جانیوالے مسافر عثمان علی خان نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پرمسافروں کے سامان سے آئس اور براؤن ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
 ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

*ترجمان اے ایس ایف*

The Pakistan Times
#Pakistantimes

اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانیوالے مسافر سے 2۔2 کلو گرام آئس اور ریاض جانے والے مسافر سے 680 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی جانے والے مسافر نے 2 کلوگرام سے زائد آئس مٹھائی کے ڈبے میں جبکہ ریاض کی پرواز پر جانیوالے مسافر عثمان علی خان نے مذکورہ منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پرمسافروں کے سامان سے آئس اور براؤن ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Sub Editor : Rizwan