
اسلام آباد، 27 نومبر 2026 (کامران راجہ): ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے (ایم جے ڈی اے) کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ترکیہ کے سرکاری گزٹ کے مطابق یہ منظوری ترک پارلیمنٹ کی جانب سے 5 نومبر کو معاہدے کی منظوری کے بعد دی گئی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تینوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا سہ فریقی سکیورٹی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اگست میں مکہ مکرمہ میں طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاع اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانا ہے، جبکہ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس معاہدے سے علاقائی سکیورٹی خدشات کے تناظر میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی فوجی معاونت کو فروغ ملے گا۔