Tuesday, November 10

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Security Forces Kill Two Terrorists in Intelligence-Based Operation in Balochistan’s Kech District

اسلام آباد، 10 نومبر 2026 (کامران راجہ): سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی رقم میں وہ نقدی بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی تھی۔ کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔