Sunday, October 25

پاکستان نے ترکیہ میں بین الاقوامی فوجی ڈرون مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

Pakistan Secures Second Place at International Military Drone Competition in Türkiye

انقرہ، 25 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی ڈرون ٹیم مقابلے میں 33 ممالک کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنی فوجی ڈرون پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے انفرادی سطح پر بھی نمایاں کامیابی حاصل کی، جہاں کیپٹن طلحہ نے 100 سے زائد بین الاقوامی پائلٹس کے درمیان دوسری پوزیشن حاصل کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ میزبان ملک ترکیہ نے پہلی، پاکستان نے دوسری جبکہ اٹلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فرانس مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہا۔ مقابلے میں پائلٹس کی تکنیکی مہارت، رفتار، درستگی اور ڈرونز کو مختلف رکاوٹوں سے گزارنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی فوجی ڈرون ٹیم نے مقابلے کے دوران اپنی مہارت، درستگی اور مسابقتی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس کامیابی کو پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا عکاس قرار دیا گیا۔ ٹیم کی مجموعی دوسری پوزیشن اور کیپٹن طلحہ کا انفرادی چاندی کا تمغہ بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کے لیے ایک نمایاں کامیابی ہے۔