Friday, October 23

گوادر میں سکیورٹی فورسز نے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، سات دہشت گرد ہلاک

Seven Militants Killed as Security Forces Foil Attack on Gwadar Camp

راولپنڈی، 23 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں سکیورٹی فورسز نے ایک غیر آباد تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ علاقے کو محفوظ بنانے، باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈیز) کا سراغ لگا کر انہیں ناکارہ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز خطرے کے خاتمے اور گردونواح کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔