Saturday, November 28

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا وزارت خارجہ آمد پر پرتپاک استقبال

Ishaq Dar Welcomes UN Secretary-General António Guterres to Pakistan

اسلام آباد، 6 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا پاکستان کے سرکاری دورے کے آغاز پر وزارت خارجہ میں پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنما جلد پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات، پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے و دنیا کی تازہ صورتحال پر خیالات کا تبادلہ متوقع ہے۔ سیکریٹری جنرل کا یہ دورہ عالمی امن، سلامتی، ترقی اور کثیرالجہتی تعاون کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ساتھ پاکستان کے روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔