
تہران، 23 ستمبر 2026 (نوشین): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ تہران کے دوران ایران کی اسلامی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل احمد وحیدی سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ محسن نقوی اس وقت تہران میں موجود ہیں، جہاں ایرانی قیادت اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے بھی تفصیلی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی کی ایرانی حکام سے ملاقاتیں مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال اور علاقائی پیش رفت کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔