Wednesday, September 23

بلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Pakistan Navy, Coast Guards Foil Major Smuggling Attempt in Balochistan

اسلام آباد، 23 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے پسنی/پشکان میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی سامان، جس میں شراب اور غیر قانونی ادویات شامل تھیں، قبضے میں لے لی گئیں۔ ضبط شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، چوکسی اور تیاری کو بھی سراہا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے پاکستانی سمندری حدود اور سرزمین کے استعمال کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔