Tuesday, September 22

ٹرمپ کی اقوام متحدہ سے خطاب میں پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف

Trump Praises Pakistan and PM Shehbaz Sharif During UN Address

نیویارک، 22 ستمبر، 2026 (کامران راجہ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو ’’عظیم ملک‘‘ اور وزیراعظم کو ’’شاندار شخص‘‘ قرار دیا۔ منگل کو اقوام متحدہ کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیا، جس میں پاکستانی وزیراعظم نے ایک اہم معاملے کے حل میں امریکی کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ شہباز شریف نے انہیں بتایا کہ ان کی مداخلت نے مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے میں کردار ادا کیا اور ان کے دعوے کے مطابق 3 کروڑ افراد کی جانیں بچانے میں مدد دی۔ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے آٹھ جنگوں کے خاتمے میں کردار ادا کیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایران اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف عالمی امور پر بھی اظہار خیال کیا۔