Friday, September 18

پاکستان کے عبدالرحمان نے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا

Pakistan’s Abdul Rehman Wins FIH World Cup Magic Skill Award

لاہور، 18 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان کے عبدالرحمان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ورلڈ کپ میجک اسکل ایوارڈ کے مینز کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرلی۔ عبدالرحمان کو ویلز کے خلاف میچ میں شاندار تھری ڈی اسکلز کا مظاہرہ کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستانی کھلاڑی نے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی مہارت سے شائقین کو متاثر کیا اور چار ویلش دفاعی کھلاڑیوں کو ڈرِبل کرتے ہوئے عبور کرنے کے بعد شاندار گول اسکور کیا۔ ایف آئی ایچ نے ورلڈ کپ میجک اسکل ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا، جس میں عبدالرحمان کو ان کی غیر معمولی مہارت اور یادگار کارکردگی پر مینز کیٹیگری کا فاتح قرار دیا گیا۔