Wednesday, September 16

پیرس ڈکیتی کیس میں کِم کارڈیشین نے صرف ایک یورو ہرجانہ کیوں مانگا؟

Kim Kardashian Seeks Symbolic One-Euro Damages in Paris Robbery Case

پیرس، 16 ستمبر 2026 (نوشین): امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کِم کارڈیشین کو 2016 میں پیرس میں پیش آنے والی مشہور ڈکیتی کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے صرف ایک یورو ہرجانہ دیا گیا، حالانکہ وہ لاکھوں ڈالر مالیت کے زیورات سے محروم ہوئی تھیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کِم کارڈیشین نے اس واقعے کو اپنی زندگی کے خوفناک ترین تجربات میں سے ایک قرار دیا، گزشتہ سال فرانسیسی عدالت نے اس واردات میں ملوث آٹھ افراد کو مجرم قرار دیا تھا، کِم کارڈیشین نے اپنی دوست اور اسٹائلسٹ سیمون ہاروچ کے ساتھ مشترکہ بیان میں فرانسیسی عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ مالی معاوضے سے زیادہ انصاف اور ذمہ داری کے تعین سے متعلق تھا اور اس واقعے کے اثرات آج بھی ان کی زندگی کا حصہ ہیں، عدالت نے ہوٹل کے ایک سابق ریسپشنسٹ کو ایک لاکھ 9 ہزار یورو کا معاوضہ دیا جو واقعے کے دوران شدید ذہنی صدمے کا شکار ہوئے تھے، جبکہ ہوٹل انتظامیہ کو 50 ہزار یورو اور سیمون ہاروچ کو ان کی درخواست کے مطابق ایک یورو ہرجانہ دیا گیا، واضح رہے کہ اکتوبر 2016 میں دو افراد پولیس اہلکاروں کا روپ دھار کر کِم کارڈیشین کے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے تھے، انہیں باندھ کر چھ ملین ڈالر سے زائد مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے تھے جن میں ان کی مشہور ہیرے کی انگوٹھی بھی شامل تھی۔