Wednesday, September 16

پاورس وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات

POWERUS Delegation Meets Field Marshal Asim Munir at GHQ

راولپنڈی، 16 ستمبر 2026 (کامران راجہ): دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے حل میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنی پاور یو ایس کے ایک وفد نے مسٹر رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔