
مریدکے، 12 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق میونسپل چیئرمین شیخ شبیر مریدکے میں قاتلانہ حملے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ شبیر مریدکے سے لاہور جا رہے تھے جب انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔