Friday, September 11

ہانیہ عامر کی موسیقی کی دنیا میں انٹری، پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز

Hania Aamir Enters Music World with Debut Single 'Pablo'

کراچی، 11 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز کردیا، پنجابی ریپ پر مبنی اس گانے کے بول اور موسیقی بھی ہانیہ عامر نے خود ترتیب دی ہے۔ گانے میں ہانیہ عامر نے بطور جین زی اسٹار عوامی توجہ، تنقید اور مسلسل نگرانی جیسے موضوعات کو اجاگر کیا ہے اور ان افراد کو بھی جواب دیا ہے جو انہیں مصنوعی یا بناوٹی قرار دیتے ہیں۔ ہانیہ عامر نے گانے کے ذریعے واضح کیا کہ منفی تنقید ان کے اعتماد اور حوصلے کو متاثر نہیں کرتی۔ گانے میں بھارتی ٹی وی شخصیت راکھی ساونت بھی شامل ہیں، جنہوں نے ہانیہ عامر کو ’شیرنی‘ قرار دیتے ہوئے ناقدین کا بہادری سے سامنا کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی خوبصورتی اور شخصیت کی بھی تعریف کی۔