Sunday, August 23

فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے اسٹنٹ پرفارمر ڈبل کو دل کا دورہ

Salman Khan’s Body Double Suffers Heart Attack During Film Shoot

ممبئی، 23 اگست 2026 (نیوز ڈیسک): بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم، جس کا عارضی عنوان ’ایس وی سی 63‘ بتایا جارہا ہے، کی شوٹنگ کے دوران ان کے اسٹنٹ پرفارمرکو دل کا دورہ پڑ گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹنٹ پرفارمر فلم کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ میں مصروف تھا۔ طبی ایمرجنسی کے بعد امکان ہے کہ اسٹنٹ پرفارمر کچھ عرصے تک ایکشن مناظر میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد سلمان خان نے شوٹنگ کے شیڈول میں تاخیر سے بچنے کے لیے فلم کے بعض ایکشن مناظر خود انجام دینے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان واقعے کے بعد بھی فلم کی تیاری میں بھرپور انداز میں شامل ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلم کی شوٹنگ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی انتظامیہ بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان ایکشن مناظر کی محتاط منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں سلمان خان خود انجام دیں گے۔اسٹنٹ پرفارمر کی صحت اور فلم کے شوٹنگ شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔