Thursday, August 20

اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ

Ishaq Dar Holds Telephone Call with UN Secretary-General António Guterres

اسلام آباد، 19 اگست 2026 (کامران راجہ): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دورانِ گفتگو دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت کے حامل معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے، عالمی امن اور تعاون کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور گزشتہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ کے مقاصد کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔