Wednesday, August 12

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج کی ملاقات

اسلام آباد، 11 اگست 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔ محمد رضا حیات ہراج نے وزیراعظم کو وزارتِ دفاعی پیداوار سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔