
لاہور، 4 اگست 2026 (کامران راجہ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی، آصف ملک اور ظفر عباس خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور خوشاب کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اراکینِ اسمبلی نے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر خوشاب کی ترقی، عوامی مسائل کے بروقت حل اور جاری منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں عوامی فلاح، ترقیاتی عمل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔