Wednesday, April 15

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی کراچی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ سے ملاقات

 

,  کراچی15 اپریل 2026 (کامران راجہ): چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹرروبینہ خالد نے آج کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ سے ملاقات کی جس میں بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے ادائیگیوں کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور سہل بنانے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادائیگیوں کے نظام میں انٹرآپریبلٹی شامل کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا تاکہ مستحق خواتین کو یہ سہولت فراہم کی جا سکے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی بینک کا انتخاب کر سکیں

اجلاس میں مستحقین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے، جن میں ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف، محفوظ اور قابلِ رسائی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مستحقین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ملاقات میں بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل کیش ٹرانسفرز محمد ادریس میاں اور ڈی جی سندھ ثنا اللہ رند بھی موجود تھے۔