Wednesday, December 18

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد، پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے

 

اے پی پی اردو نیوز سروس
اہم ترین---وزیراعظم۔۔۔مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد، پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد۔17دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کوقومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،متحدہ عرب امارات نے خوشحالی اور ترقی کی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا ہے، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ امارات کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا،آئی ایم ایف پروگرام میں یو اے ای کے تعاون پر مشکور ہیں، یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ویزہ کی بحالی پاکستانیوں سے محبت کی عکاس ہے۔

C:riz-nsr/P:riz/L:sak/R:sak

C:22:16/P:22:20/L:22:21/R:22:29
LOGNO: 438
22:29:39  2024-12-17
version: 0
The Pakisdtan Times
Pakistan Times

اسلام آباد۔17دسمبر (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کوقومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،متحدہ عرب امارات نے خوشحالی اور ترقی کی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا ہے، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ امارات کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرے گا،آئی ایم ایف پروگرام میں یو اے ای کے تعاون پر مشکور ہیں، یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ویزہ کی بحالی پاکستانیوں سے محبت کی عکاس ہے۔