Thursday, December 19

Ethiopian Embassy in Islamabad Honors ‘Champions of Ethio-Pakistan Fraternity’

*ایتھوپین سفارتخانہ میں 'چیمپئنز آف ایتھو-پاکستان فرٹرنیٹی' کی تقریب کا انعقاد* *سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللّٰہ کا پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات کو فروغ دینے والے میڈیا ارکان کو خراج تحسین* اسلام آباد – 5 دسمبر 2024 (. ): اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قائم ایتھوپیا کے سفارت خانے نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللّٰہ کی جانب سے ان میڈیا اراکین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا جو ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں۔ اس تقریب میں ایتھوپیا کے حقیقی تشخص، معاشی مواقع، ثقافتی ورثے اور سیاحت کی منفرد پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دینے والے صحافیوں اور میڈیا اراکین کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے غیر معمولی اور مکمل اختیارات کے حامل سفیر ڈاکٹر جمال بیکر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "آج پاکستان میں میرے زندگی کے خوشگوار دنوں میں سے ایک ہے۔ یہ اجتماع ایتھو-پاکستان فرٹرنیٹی کے چیمپئنز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین پائیدار تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔" ڈاکٹر جمال بیکر نے میڈیا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا عوامی تصورات کو تشکیل دینے اور عوامی سفارتکاری کو آگے بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا، "صحیح بیانیے کے ذریعے ایتھوپیا اور پاکستان کی عظیم تاریخ، ثقافت اور اقدار کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔" انہوں نے پاکستان کے خوبصورت مناظر، متنوع ثقافتی ورثے اور معاشی امکانات کی تعریف کی اور دونوں ممالک کو غلط معلومات کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ "ایتھوپیا ایک ترقی یافتہ ملک ہے جو ہر سال بین الاقوامی رہنماؤں کی میزبانی کرتا ہے اور وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد کی قیادت میں گرین ٹرانسفارمیشن اور معاشی ترقی کو فروغ دے رہا ہے،" انہوں نے کہا۔ اس موقع پر سفیر ڈاکٹر جمال بیکر نے دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی اور روحانی رشتوں کا حوالہ دیتے ہوئے حضرت بلال حبشیؓ کے کردار کو اجاگر کیا اور ایتھوپیا اور پاکستان کے عوام کے مابین گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات کے خلاف جنگ لڑنے اور حقیقت کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم اپنی کہانیاں اور روایات پیش کرکے دنیا میں مثبت تاثر قائم کر سکتے ہیں۔" تقریب کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور اسٹریٹجک منصوبوں کا ذکر کیا، جن میں پاکستان کی "لُک افریقہ پالیسی" اور ایتھوپیا کی "افریقہ کے ساتھ شراکت داری" کی حکمت عملی شامل ہیں۔ انہوں نے ایتھوپیا ایئرلائنز کی کراچی سے پروازوں کے کامیاب آغاز اور تجارت، تعلیم، صحت، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وفود کے تبادلوں جیسے اہم اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ The pakistan Times Pakistn Times05 December 2024, Islamabad: The Ethiopian Embassy in Islamabad on Thursday hosted a grand event to honor the individuals who have been on forefront to foster the friendship and brotherhood between the two nations by highlighting true image of Ethiopia in Pakistan especially its economic potential, rich heritage, diverse culture and multi-faceted tourism.

Addressing the Champions of Ethio-Pakistan Fraternity” ceremony, H.E. Dr. Jemal Beker, Special Envoy and Ambassador Extraordinary of the FDR Ethiopia in the Islamic Republic of Pakistan, expressed his profound gratitude and appreciation to the distinguished guests, recognizing their critical contributions to strengthening bilateral relations.

Today is one of the happiest days of my life in Pakistan,” said Ambassador Dr. Jemal Beker, adding “This gathering celebrates the champions of the Ethio-Pakistan fraternity and highlights the lasting connection between our great nations.

Ambassador Dr. Jemal emphasized the significant role media plays in shaping public perceptions and advancing public diplomacy.

In this modern era, the power of media cannot be underestimated. It is a vital instrument for disseminating accurate information and fostering understanding between nations. Through proper engagement and the seamless provision of authentic narratives, we can highlight the rich histories, cultures, and values of Ethiopia and Pakistan.

Highlighting the potential of Pakistan, the Ambassador praised the country’s breathtaking landscapes, diverse heritage, and economic promise. He also addressed the challenges of misinformation faced by both nations, citing the impact of global narratives that often misrepresent Ethiopia.

Ethiopia is a land of immense progress, hosting international leaders annually and championing green transformation and economic growth under the leadership of H.E. Dr. Abiy Ahmed, Prime Minister of Ethiopia.

The Ambassador drew attention to the centuries-old ties between the two nations, anchored in shared history, culture, and traditions. He referenced Ethiopia’s connection to Hazrat Bilal Habeshi (RA), a revered figure in Islamic history, to underline the deep cultural and spiritual bond shared by the people of Ethiopia and Pakistan.

Ambassador Dr. Jemal commended Pakistan’s media for its efforts in combating misinformation and promoting truth in the digital age. “Together, we can shape a positive global perception of our countries by sharing authentic stories and showcasing our traditions.

Reflecting on the growing bilateral engagement, the Ambassador highlighted the strategic initiatives taken by both nations, including Pakistan’s Look Africa policy and Ethiopia’s Enter and Operate in Africa through Ethiopia policy. These initiatives aim to enhance trade, cultural exchange, and collaboration, making Ethiopia a gateway for Pakistan’s engagement with Africa a continent brimming with opportunities.

Notable achievements under this partnership include the successful launch of Ethiopian Airlines flights from Karachi, which have received overwhelming support from Pakistani travelers, and the exchange of delegations in key sectors such as business, trade, health, education, and technology.

 

Editor: Kamran Raja