Tuesday, October 20

حریم فاروق کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ اب انہیں متاثر نہیں کرتی

HAREEM FAROOQ SAYS SOCIAL MEDIA CRITICISM AND TROLLING NO LONGER AFFECT HER

اسلام آباد، 20 اکتوبر 2026 (نوشین): پاکستانی اداکارہ اور فلم ساز حریم فاروق نے کہا ہے کہ انہوں نے دس سال قبل یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ دوسروں کی رائے کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیں گی، اسی لیے اب سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ انہیں پریشان نہیں کرتی۔ اداکارہ حال ہی میں پنجابی فلم ’’منگو جٹ‘‘ میں فیصل قریشی کے ساتھ نظر آئیں اور فلم کی تشہیر کے سلسلے میں مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً ایک دہائی قبل ہی یہ طے کر لیا تھا کہ وہ اس بات کی فکر نہیں کریں گی کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناقدین اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والے افراد دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہیں گے، تاہم ان کے تبصروں کے بارے میں مسلسل سوچتے رہنا بے فائدہ ہے۔ حریم فاروق نے مزید کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کیے گئے تبصرے نہیں پڑھتیں اور اس کے بجائے اپنی توجہ کام پر مرکوز رکھنا اور زندگی میں آگے بڑھنا پسند کرتی ہیں۔