Tuesday, September 15

کینیڈا میں فائرنگ، ایمی ورک بال بال بچ گئے

Aimy Virk Escapes Harm in Canada Shooting Incident

ایبٹس فورڈ، 12 ستمبر 2026 (نیوز ڈیسک): بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کینیڈا کے شہر ایبٹس فورڈ میں کنسرٹ کے بعد فائرنگ کے ایک واقعے میں بال بال بچ گئے۔ ایبٹس فورڈ پولیس کے مطابق 5 ستمبر کی رات تقریباً 11 بجے میکلم روڈ کے علاقے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس میں سات گولیاں چلائی گئیں۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بلٹ پروف گاڑی ایمی ورک کے کنسرٹ سے منسلک قافلے کا حصہ تھی۔ پولیس نے تاحال باضابطہ طور پر یہ تصدیق نہیں کی کہ فائرنگ کرنے والوں کا اصل ہدف کون تھا، تاہم یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایمی ورک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب ایمی ورک کے والد کُلجیت سنگھ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں ایمی ورک یا ان کی گاڑی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بلکہ واقعہ ممکنہ طور پر کنسرٹ کے منتظمین سے منسلک ایک گاڑی سے متعلق تھا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔