Friday, September 18

کرن خان نے نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے شادی کرلی

Kiran Khan Marries Nazia Hassan’s Former Husband Ishtiaq Baig

مکہ مکرمہ، 18 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستانی اداکارہ اور میزبان کرن خان نے معروف کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ سے مکہ مکرمہ میں شادی کرلی، جہاں دونوں نے کرن خان کے پہلے عمرے کے ساتھ نکاح کی تقریب بھی منعقد کی۔ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں کرن خان اور اشتیاق بیگ کو اس خاص موقع پر ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ کرن خان کے مطابق یہ ان کا پہلا عمرہ تھا اور ایک ہی سفر کے دوران عمرہ ادا کرنا اور نکاح ہونا ان کے لیے دو بڑی نعمتوں کے ایک ساتھ ملنے کے مترادف ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کرن خان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کا عمرہ اور نکاح قبول ہو اور وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے سکون اور بھلائی کا ذریعہ بنیں۔ اشتیاق بیگ اس سے قبل معروف پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر رہ چکے ہیں۔ دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، تاہم بعد میں ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آتے رہے۔