Wednesday, September 16

ڈریک نے نئے گانے میں غزہ کا ذکر کر دیا، مختصر ویڈیو وائرل

Drake Mentions Gaza in New Song, Brief Video Goes Viral

ٹورنٹو، 16 ستمبر 2026 (نیوز ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ کینیڈین ریپر ڈریک نے اپنے نئے گانے میں غزہ کا ذکر کرتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے، گانے کا مختصر حصہ ان کی فلم ’’فومو‘‘ کی اسٹریمنگ کے دوران پہلی مرتبہ سنایا گیا جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، گانے کا مجموعی انداز ہلکا پھلکا اور موسیقی سے بھرپور ہے تاہم ڈریک نے اس میں ’’پرے فار غزہ‘‘ یعنی ’’غزہ کے لیے دعا کرو‘‘ کے الفاظ شامل کرکے حمایت اور یکجہتی کا پیغام دیا، یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈریک نے فلسطین کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہو۔