Wednesday, September 9

ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Dar, Egyptian FM Discuss Regional Developments Amid US-Iran Tensions:

اسلام آباد، 9 ستمبر 2026 (غفران): نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور امریکہ، ایران کشیدگی کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت اور علاقائی امور پر قریبی مشاورت کی ضرورت پر بھی زور دیا، جس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ ریجنل فور وزرائے خارجہ کے ذریعے مشاورت بھی شامل ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ہونے والے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔