Thursday, August 20

پی ایچ ایف کا 2027 میں پاکستان ہاکی لیگ شروع کرنے کا منصوبہ

PHF Plans to Launch Pakistan Hockey League in 2027

لاہور، 20 اگست 2026 (نیوز ڈیسک): پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان ہاکی لیگ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کے لیے کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں ہاکی کے فروغ اور اسے مزید مضبوط بنانا ہے۔ پی ایچ ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہاکی لیگ کا آغاز پاکستانی ہاکی کے لیے ’’نئے دور‘‘ کا آغاز ہوگا اور امید ظاہر کی کہ یہ لیگ ایک اہم اور کامیاب ایونٹ ثابت ہوگی۔فیڈریشن کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ ملک میں ہاکی کی بحالی اور ترقی کے لیے کی جانے والی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ان کوششوں میں گراس روٹ سطح پر ہاکی کا فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی تربیت، پیشہ ورانہ کوچنگ، کھیل کے بہتر ڈھانچے کی تشکیل اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔پی ایچ ایف نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ لیگ نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور پاکستان میں ہاکی کی طویل مدتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔