
لاہور، 19 ستمبر 2026 (غفران): کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبے بھر میں 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں بھارت کی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) سے مبینہ طور پر منسلک ایک خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہے جسے ساہیوال سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کی شناخت ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین اور طارق اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، 7 آئی ای ڈیز، 26 ڈیٹونیٹرز اور 48 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف 22 مقدمات درج کیے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق اسی عرصے کے دوران پنجاب بھر میں 4 ہزار 601 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے جن میں 402 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 66 ہزار 553 افراد کی چیکنگ کی گئی۔