اسلام آباد 30 جنوری 2025 (کامران راجہ): پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے،پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے. پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں بھی مشترک ہیں. پاک چین لازوال دوستی حکومت سے حکومت اور عوام کے درمیان گہرے اور والہانہ تعلق پر مبنی ہے. پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے
چین کے ایکسچینج پروگرامز کا چھ مرتبہ حصہ رہا. چین کے جن شہروں میں بھی گیا کبھی ملک سے باہر ہونے کا احساس نہیں ہوا. چین میں جا کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے. اس بات پر خوشی اور فخر ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں
پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے. ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے
سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں. گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا ہے، گوادر میں پہلی فلائیٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگ میل ہے
ون بیلٹ ون روڈ سے معیشت کے ثمرات جڑے ہوئے ہیں. ون بیلٹ ون روڈ سے بہت سی کہانیاں جڑی ہوئی ہیں. قراقرم شاہراہ شمال کے پہاڑی علاقوں اور ریگستانوں سے گذرتے ہوئے گوادر پر ختم ہوتی ہے جس کے بعد سمندر کا سفر شروع ہوتا ہے. ون بیلٹ ون روڈ پاک چین دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے
ہم پاک چین دوستی کے امین اور محافظ ہیں. ہمارا قومی فریضہ ہے کہ پاک چین دوستی کو زیادہ مضبوط کر کے اگلی نسلوں تک پہنچائیں. پاک چین دوستی آنے والے وقتوں، بہار ہو یا خزاں، کی محتاج نہیں. میری دعا ہے کہ یہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے. پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، ہمیشہ اچھے اور بروقت اکٹھے دیکھے ہیں، ایسا وقت بھی دیکھا جب دونوں پر مشکل آئی تو دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ کے آبائی شہر شیان کا دورہ کیا،چین کے دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ تعاون فراہم کیا. پاک چین دوستی کی مضبوطی میں آخری سانس تک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
پاک چین دوستی ۔ زندہ باد