Saturday, August 22

وفاقی حکومت کی راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

Federal Government Approves Six-Month Army Deployment in Rawalpindi

اسلام آباد، 22 اگست 2026 (کامران راجہ): وفاقی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کے لیے راولپنڈی میں پاک فوج کو 6 ماہ کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیصلے کے مطابق پنجاب محکمہ داخلہ کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ راولپنڈی میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی جن میں 400 سے زائد اہلکار شامل ہوں گے۔ فوجی اہلکار شہر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ منظور شدہ منصوبے کے تحت حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی، جبکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ فوج کی تعیناتی کا مقصد ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرنا اور 6 ماہ کے دوران راولپنڈی میں مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔