
راولپنڈی، 20 ستمبر 2026 (کامران راجہ): چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، این آئی، این آئی (ایم)، ٹی بٹ نے سمندر اور کریکس ایریا میں تعینات یونٹس کا دورہ کیا اور مشق سی اسپارک 2026 کا جائزہ لیا۔ یکم ستمبر سے جاری دو سالہ مشق کا مقصد سمندری آپریشنز کے مکمل دائرہ کار کی مشق، آپریشنل تیاری کو جانچنا اور امن سے جنگی حالات میں فوری منتقلی کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔ جدید جنگ کی بدلتی نوعیت کے پیش نظر رواں سال کی مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز، ملٹی ڈومین آپریشنز اور بغیر پائلٹ نظاموں کا وسیع استعمال شامل ہے۔ نیول چیف نے مشق میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور سمندر میں ناقابل تسخیر رہنے کے عزم کو سراہا۔