Tuesday, August 25

سجاد حیدر خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

سجاد حیدر خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، 25 اگست 2026 (غفران): حکومت نے دفتر خارجہ کے ترجمان کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سجاد حیدر خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سجاد حیدر خان اس وقت ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سجاد حیدر خان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔