Thursday, August 20

خیبر پختونخوا میں امتحانی نظام میں شفافیت کے لیے ’شو آف پیپر‘ سہولت متعارف

KP Introduces ‘Show of Paper’ Facility to Improve Transparency in Examination System

پشاور، 20 اگست 2026 (نوشین): خیبر پختونخوا حکومت نے امتحانی نظام میں شفافیت اور جوابدہی بہتر بنانے کے لیے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو ’شو آف پیپر‘ کی سہولت متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سہولت کا نوٹیفکیشن جاری کریں، جس کے تحت طلبہ اپنی امتحانی جوابی کاپیوں کے معائنے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تمام تعلیمی بورڈز طلبہ کی جانب سے امتحانی جوابی کاپیاں دیکھنے کی درخواستیں بلاامتیاز وصول کرنے کے پابند ہوں گے۔ نئی سہولت کے تحت طلبہ اپنی جوابی کاپیوں کا معائنہ کر سکیں گے اور یہ سمجھ سکیں گے کہ ان کے جوابات کی جانچ کس طرح کی گئی اور انہیں نمبر کیسے دیے گئے۔اس اقدام کا مقصد امتحانی عمل میں شفافیت کو فروغ دینا اور طلبہ کو ان کی جوابی کاپیوں کی جانچ اور نمبروں کے حوالے سے زیادہ وضاحت فراہم کرنا ہے۔