Thursday, August 13

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں واپس آگئے

کراچی12 اگست 2026 (نوشین): پاکستان کے کپتان بابر اعظم تقریباً دو سال بعد ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین رینکنگ میں بابر اعظم نے پانچ درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 10ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔پاکستان کے ایک اور بلے باز عبداللہ شفیق نے بھی نمایاں ترقی کی ہے اور وہ 25 درجے بہتری کے بعد 32ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔دیگر پاکستانی بلے بازوں میں سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد 26ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک درجے نیچے جا کر 27ویں نمبر پر ہیں۔ سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود تین درجے تنزلی کے بعد 39ویں جبکہ سلمان علی آغا چھ درجے تنزلی کے بعد 38ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 28ویں نمبر پر ہیں، جبکہ ساجد خان نے پانچ درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 30ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ خرم شہزاد بھی ایک درجہ بہتری کے بعد 51ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندر جڈیجا نے بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔پاکستانی بلے بازوں کی رینکنگ میں بہتری حالیہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں ان کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ ہے، جس کے بعد بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے