لاہور، 20 ستمبر 2026 (کامران راجہ): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 45 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث مطلوب ملزم محمد ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم مقدمہ نمبر ایف آئی اے/سی بی سی-14/2026 لاہور میں نامزد تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کے 45 لاکھ روپے کا جعلی پے آرڈر تیار کیا اور اس رقم کو اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرایا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
