Thursday, August 13

اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد، 10 اگست 2026 (نوشین): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سفیر خضر فرہادوف کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سفیر کے مستقبل کے منصب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر آذربائیجان الہام علیوف اور وزیر خارجہ آذربائیجان جیہون بائراموف کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور ذاتی احترام کا پیغام بھی پہنچایا۔سفیر خضر فرہادوف نے اپنے دورِ سفارت کے دوران تعاون اور حمایت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی قابلِ تحسین کوششوں کو بھی سراہا۔