Wednesday, August 12

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال، کثیرالجہتی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، 10 اگست 2026 (کامران راجا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، جن میں کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال شامل ہے، پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مسلسل قریبی رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون و رابطہ بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔