Thursday, June 12

ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی

*ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی*

بتاریخ  05 فروری 2025

اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن  برآمد کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک  مسافر گل سعودکے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے  آئس ہیروئن  بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے  مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.007 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
 ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

*ترجمان اے ایس ایف*

بتاریخ 05 فروری 2025(کامران راجہ): اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر گل سعودکے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.007 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔