Friday, September 18

ہانیہ عامر نے عالمی چیمپئن عثمان وزیر سے باکسنگ کی تربیت شروع کر دی

ہانیہ عامر نے عالمی چیمپئن عثمان وزیر سے باکسنگ کی تربیت شروع کر دی

اسلام آباد، 17 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے باکسنگ کی تربیت بھی شروع کر دی ہے اور وہ ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر سے باقاعدگی سے تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر کو عثمان وزیر کے ساتھ باکسنگ کی تربیت لیتے اور رنگ میں اپنی صلاحیتوں کی مشق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عثمان وزیر نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ پراجیکٹ کے لیے فلمبند نہیں کی گئی بلکہ ہانیہ عامر کو باکسنگ میں حقیقی دلچسپی ہے اور وہ اس تربیت کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہانیہ عامر کی پہلی باضابطہ باکسنگ فائٹ کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا۔